aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
محمد عوفی کی تالیف ’’جوامع الحکایات و لوامع الروایات‘‘ فارسی زبان و ادب کی ان نادر اور اہم کتابوں میں سے ایک ہے، جو اپنی افادی حیثیت اور موضوعی خصوصیت کی بنا پر لازوال شہرت اور مقبولیت حاصل کرنے کی حق دار ہیں۔اس کتاب کی تین خصوصیتیں اسے، اس قسم کی دوسری ادبی مساعی سے ممیز کرتی ہیں۔ اول یہ کہ حکایتوں کا بیشتر حصہ تاریخی رنگ کا حامل ہے۔ دوسری یہ کہ موضوعات کی کثرت اور رنگا رنگی نظر آتی ہے۔ تیسری یہ کہ دوسری ہم رنگ کتابوں کے مقابلے میں اس کی حکایتوں کی تعداد زیادہ ہے۔ اس نادر تاریخی کتاب کا اردو ترجمہ ۔ اردو کے عظیم شاعر، ڈراما نویس اور رومانی شاعر اختر شیرانی نے کیا۔ ،یہ کتاب 1943ء میں شایع ہوا۔ اس کی دوسری اشاعت 1922ء میں اور 2012ء میں ہوئی۔ یہ ترجمہ انجمن ترقی اردو نے شایع کیا ہے۔ اختر شیرانی نے ڈاکٹر عبدالحق کے کہنے پر اس کتاب کو بڑی محنت اور تحقیقی لگن کے ساتھ اردو کا جامہ پہنایاتھا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free