aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ علامہ طظاوی جوہری مصری کی مشہور و معروف عربی کتاب "جواہر العلوم" کا اردو ترجمہ ہے۔جس کو مولانا مولوی عبدالرحیم صاحب مولوی فاضل نے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔اس عربی رسالے میں مصنف نے ایک قصہ کو مکالمہ کی صورت میں بیان کیا ہے۔جس میں قدیم و جدیدعجائبات،قدرتی ذرائع کے ذریعہ ایمان و عقائدکی تعلیم دی گئی ہے۔یہ رسالہ دینیات کے نصاب میں بھی شامل ہے۔اسی رسالے کو عبدالرحیم نے عام فہم اور سلیس زبان میں ترجمہ کیا ہے۔جو ایک مقدمہ تین ابواب اور خاتمہ پر مشتمل ہے۔مقدمہ میں سفر کا بیان ہے۔پہلے باب میں زمین کے عجائبات کا تذکرہ کیا گیا ہے،دوسرے باب میں عالم بالا کی کائنات اور تیسرے باب میں وہ آیتیں لکھی ہیں جن کا تذکرہ پہلے دوابواب میں ہوا ہے۔اس طرح یہ کتاب اپنے تینوں ابواب میں ایمان ،عقائد اورقرآن کے منتخب آیتوں کی تفسیر بیان کرتے ہوئے نوجوانوں کو تعلیم دی گئی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free