aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
قیامِ پاکستان کے بعد، ڈائجسٹ اور عوامی کہانیوں کے حوالے سے سلمیٰ کنول کا نام کافی مشہور ہے ۔ اردو زبان میں ڈائجسٹ اور ناول پڑھنے والے ان کے نام سے بخوبی واقف ہیں۔ ساٹھ کی دہائی میں سلمیٰ کنول کے ناولوں کو کافی شہرت ملی۔ انہوں نے 40 سے زائد ناول تخلیق کیے، جن میں کہانیوں کے مرکزی خیال، خواتین کی ذات اور مسائل کے اردگرد ہی گھومتے تھے، یہی وجہ ہے، ان کو پڑھنے والے قارئین میں بھی بڑی تعداد خواتین ہی کی تھی۔ زیر نظر کتاب"جذبہ دل" بھی ان کا مقبول عام ناول ہے۔