aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"جذبات شجیع"حضرت شجیع المعروف پرنس معظم جاہ بہادر کے غزلوں کامجموعہ ہے۔یہ غزلیں ندرت بیان اور ادبی محاسن کی آئینہ دار ہیں۔ شاعر نے جو شعر جس مخصوص کیفیت کے تحت کہاہے۔وہی کیفیت ،زبان و بیان اور احساسات و جذبات کے حسین امتزاج کے ساتھ قاری اور سامع پر پوری طرح طاری ہوجاتی ہے۔وہ واردات قلبی کی گہرائی تک پہنچ کر مناسب ترین الفاظ کے استعمال سے اس صداقت کی ترجمانی نہایت ہی دلکش انداز میں بیان کرتےہیں۔ سادگی،تاثیر،محاکات کی فراوانی، اسلوب کی بے ساختگی اور زبان پر کامل عبوران کے کلام کی نمایاں خصوصیات ہیں۔شاعر نے جو دل پہ گذری اسے من و عن شعری پیکر میں ڈھالاہے۔اسی لیے ان کا کلام ہر دل کی آواز لگتاہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets