aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جگرمراد آبادی ارود شاعری میں استادی کے مرتبے پر فائز ہیں۔ شاعری کے سوا ان کی شخصیت کا ایک نمایاں پہلو ان کے وہ خطوط بھی ہیں جو انہوں نے وقتا فوقتاً ہند و پاک کے اپنے اعزہ و اقارب اور احباب کو لکھے۔ ان خطوط کی ادبی اہمیت تو یوں بھی مسلم ہے، ساتھ ہی ان کی روشنی میں جگر کی مکمل شخصیت بھی ابھر کر سامنے آتی ہے۔ زیر نظر کتاب میں مرتب نے جس محنت کے ساتھ ان خطوط کو یکجا کیا ہے اس سے جگر فہمی کا ایک نیا زاویہ کھلتا ہے ساتھ ہی جگر کی شخصیت کا وہ پہلو بھی ابھرتا ہے جو اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ ان کی شاعری کے ساتھ ساتھ ان کی نثر بھی کم اہم نہیں ہے۔