by Mohammad Ayoob Khan
jis rizq se aati ho parwaz mein kotahi
Siyasi Sawaneh Hayat
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Siyasi Sawaneh Hayat
یہ کتاب پاکستان کے سابق صدر محمد ایو ب خا ں کی خود نوشت سوانح حیات ہے ۔ہر خود نوشت میں کوئی نہ کوئی ایسا گوشہ ہوتا ہے جس کو سوانح نگار بہت ہی واضح طور پر قارئین کے سامنے لانا چاہتا ہے اس میں بھی ’’فیلڈ مارشل جنر ل ایو ب خاں ‘‘ نے لکھا ہے کہ ’’ یہ ایک جد و جہد کی داستان ہے ایسی جد وجہد کی جس کا مقصد تھا نئے خیالات کو قبول کرانا ‘‘ اسی لفظ کی تفصیل میں سمجھ سکتے ہیں کہ وہ نئے پاکستان کی تعمیر نئے خیالات کی قبولیت سے کرانا چاہ رہے تھے ۔ اس کتاب کے دیباچے میں انہوں نے بہت ہی واضح طور پر کئی ایسی باتیں لکھی ہیں جن سے ان کی ملک و ملت کے تئیں بے پناہ پیار کا اظہار ہوتا ہے وہ سو کھے کھیت سے ذاتی طور پر جھلسا ہوا محسوس کرتے ہیں اور ہمیشہ بارش کی بوندوں کا انتظار کر تے رہتے ہیں جس سے ہر قسم کی بے چینی کو دور کیا جاسکے ۔ سوانح میں بچپن سے جوانی تک ، فوجی زندگی ، کمانڈر ان چیف ، انقلاب مارشل لاء ، خارجہ پالیسی اورصدارتی انتخابات تک کا ذکر ہے ۔ یہ کتاب ملکی و سیاسی مسائل سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے مفید ہے ۔