aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اسد محمد خاں پاکستان سے تعلق رکھنے والے افسانہ نگار، ڈراما نویس اور شاعر ہیں۔ افسانوی دنیا میں ان کی شہرت پہلے مجموعے " کھڑکی بھر آسماں" سے ہوئی ۔ مختلف اصناف میں تقریباً دس کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے "قومی ادبی ایوارڈ " کے علاوہ متعدد اعزازات سے نوازے جا چکے ہیں۔ یہ کتاب مصنف کے پانچ مجموعوں پر مشتمل ہے ۔ کھڑکی بھر آسمان ، برج خموشاں ، غصے کی نئی فصل ، نربدا اور ٹکڑوں میں کہی گئی کہانی، شامل ہیں اور ان مجموعوں کے تحت دیگر ادبی کہانیاں بھی ہیں ۔ مجموعی طور پر مصنف کے افسانوں میں دیگر خوبیوں کے علاوہ ایک خاص پہلو یہ ہے کہ ان کے نتائج نچوڑ کر دیکھنے سے ہند اسلامی کلچر یا گنگا جمنی تہذیب کی سماجی صورت حال اور انسانی رویوں کا خاصا معقول مرقع نظر آنے لگتا ہے۔ مبین مرزا کے قلم سے " نئی زمین نئے آسمان تراشتا ہوں" کے عنوان سے مصنف کے افسانوں کی بابت جو مضمون لکھا گیا ہے ،وہ اپنے آپ میں یکتا ہے۔ اس میں ان کے افسانوں کے مزاج، ساخت اور نوعیت کے علاوہ خود مصنف کی ادبی قوت کے بارے میں بہت ہی عمیق روشنی ڈالی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets