aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بیسویں صدی کے وسط سے لے کر اب تک شاید ہی کوئی ایسا شاعر، ادیب، دانشور یا لکھاری ہو جو جوش ملیح آبادی کی شاعرانہ عظمت کا قائل یا اُن کی شاعری سے متاثر نہ ہوا ہو۔اور کیوں نہ ہو بقول ڈاکٹر ہلال نقوی "شعری جہات اور اپنے تخلیقی توانائی کے اعتبار سے جوش صاحب کا نام اُردو کی ادبی تاریخ میں ایک بہت تابناک اور درخشاں باب کی حیثیت رکھتا ہے۔" زیر نظر کتاب میں ڈاکٹر سروشہ نسرین قاضی نے جوش کے فکر وفن کا جائزہ پیش کیا ہے، جوش کی شاعری میں موجود حسن کی رنگا رنگی ، فطرت کی دلفریبی، انقلاب ،فکر کی گہرائی و گیرائی کے حوالے سے بحث کرتے ہوئے ان کی شاعرانہ عظمت کو اجاگر کیاہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets