aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاعر انقلاب، شاعر شبا ب جوش ملیح آبادی کا کلام محتاج تعارف نہیں،ان کے کلام میں جہاں رومانیت ہے وہیں انقلابی احساسات کی عکاسی بھی خوب ہے۔یہی سبب ہے کہ ان کاکلا م رومان، انقلاب،فطرت اور شباب کا حسین مرقع ہے۔جس کا مطالعہ قارئین کو متنوع احساسات سے روشناس کراتا ہے۔ پیش نظرڈاکٹر عقیل احمد کی کتاب "جو ش کی شاعری کا تنقیدی تجزیہ" ہے۔ جس میں کلام جوش کا عہد بہ عہد جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ کتاب کل آٹھ ابواب پر مشتمل ہے جس میں باب اول جوش کے عہد کے سیاسی سماجی اصلاحی تحریکات کے جائزے پر مبنی ہے ۔اس کے بعد بالترتیب جوش کی حالات زندگی، شخصیت، نظم نگاری ، غزل گوئی، مرثیہ نگاری، رباعیات کا ناقدانہ تجزیہ تحقیقی تناظر میں بیان کیا گیا ہے۔کتاب کے آخر میں کل ابواب کے ماحصل اور فہرست کتب بھی شامل کی گئی ہیں۔"جوش کی شاعری کا تنقیدی مطالعہ " عقیل احمد کے پی ایچ ڈی کے لیے تحریر کردہ مقالے کی تلخیص ہے۔جس میں شاعر شبا ب و انقلاب،جوش کی شخصیت و فن کاتحقیقی و تنقیدی گفتگو مدلل پیرائیہ میں کی گئی ہے۔