Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایڈیٹر : شاہد ماہلی

ناشر : غالب انسٹی ٹیوٹ، نئی دہلی

سن اشاعت : 2011

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : مرتبہ

صفحات : 347

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 81-8172-048-2

معاون : انجمن ترقی اردو (ہند)، دہلی

جوش ملیح آبادی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

شبیر حسین خاں جوش ملیح آبادی اردو ادب کے نامور اور قادر الکلام شاعر تھے۔ آپ آفریدی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہندوستان کی آزادی کی لڑائی میں جن قلمکاروں نے شانہ بہ شانہ کھڑے ہو کر شمع انقلاب کو اس وقت تک جلائے رکھا جب تک کہ آزادی حاصل نہ ہو گئی، ان قلم کے سپاہیوں میں جوش ملیح آبادی کا نام سر فہرست آتا ہے۔اس حوالے سے کنور نٹور سنگھ کہتے ہیں کہ "حضرت جوش ملیح آبادی ہمارے ملک کی جنگ آزادی کے سورما اور صف اول کے شاعر تھے۔ ٹیگور اور اقبال کے بعد نرالا ، ولاٹھول اور سبرامنیم بھارتی جیسے بڑے شاعر ہندوستانی عوام کے دلوں کی دھڑکن تھے اور جوش بھی اسی مرتبہ کے شاعر تھے۔‘‘جوش نے اپنی شاعری کے ذریعہ ایسا انقلاب برپا کیا کہ آپ "شاعر انقلاب"کے لقب سے مشہور ہو گئے ۔ جوش کی انقلابی سوچ و فکر کے نمونے ان کی شاعری میں جا بجا ملتے ہیں ،زیر نظر کتاب میں شاہد ماہلی نے جوش کی شخصیت اور ان کے فن کا تحقیقی جائزہ لیا ہے ،اور اردو ادب کے ممتاز محققین کے مضامین کو کتاب میں شامل کرکے جوش کے فن کو اور اجاگر کر دیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے