aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاعر شباب اور شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کا کلام کئی جہتوں سے اہمیت کا حامل ہے۔ان کے کلام میں جہاں ایک طرف جوش و خروش ، انقلاب کے نعرے ہیں تو دوسری طرف حسن و عشق کی باتیں،بھی ہیں۔وہ نہ صرف ایک بلند پایہ شاعر ہیں بلکہ عظیم نثر نگار بھی ہیں۔جوش کی نظموں میں نئی نئی اور پے درپے تشبہیوں ار استعاروں کا ایک ایسا برجستہ بے ساختہ استعمال ہے کہ قاری ان کے الفاظ کی گہن گرج کے علاوہ ان تشبہیوں اور استعاروں کے طلسم میں گرفتار ہوجاتا ہے۔جوش کا کلام کئی جامعات کے نصاب میں شامل ہے۔زیر نظر کتاب جوش کی شاعری کے مختلف رویوں اور ان کی شخصیت کا مکمل محاکمہ کرتی اہم ہے۔جس کو اردو کے محقق اور نقاد ڈاکٹر فضل امام نے مرتب کیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free