aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"جستجو كیا ہے؟" انتظار حسین كی سوانح حیات ہے۔انتظار حسین اردو كے معروف ناول نگار،افسانہ نگار اور تنقید نگار تھے۔زیرنظر تصنیف ان كی آب بیتی ہے۔جس كا اسلوب رواں اور دلچسپ ہے۔مصنف نے اپنی ماضی كے بھولی بسری یادوں كو صفحہ قرطاس پر یوں بكھیر دیا ہے كہ قاری ان كا ہمنوا بنا كبھی ان كے شہرتو كبھی گلی كوچوں توكبھی مكان تو كبھی ٹرین كا سفركرتانظر آتا ہے۔یہ خودنوشت دراصل انتظار حسین كی ان یادوں پر مشتمل ہے، جسے انھوں نے كسی بھی صنف كے تعین كے بغیر تحریر كیا ہے ۔اسی لیے اس آب بیتی پر كبھی خود نوشت سوانح تو كبھی سفر نامہ اور كبھی داستاں كا گمان ہوتا ہے۔جب ایك عرصہ بعدانتظار حسین كو اپنی گلی كوچوں میں جانے كا اتفاق ہوا ،وہ گلیاں جس كی انھوں نے خاك چھانی تھی،جہاں وہ پلے بڑھے تھے ۔ایك بار پھر وہیں آكرچھوٹے بچے كی طرح حیران ،پریشاں تو كبھی شادماں نظر آتے ہیں۔اپنے گزرے اچھے برے وقت كو انھوں نے ہوبہ ہو قلمبندكردیا،اس طرح یہ كتاب مصنف كے ماضی كی تلخ و خوشگوار یادوں پر مشتمل ہے۔اس كی زبان سادہ سلیس اور اسلوب میں ایسی روانی ہے كہ قاری خود بھی اس روانی میں بہہ كر كبھی لطف اندوزتو كبھی اداس ہوجاتا ہے۔ اس سوانح میں مصنف كی ماضی پرستی ،ماضی پر نوحہ خوانی،پرانی تہذیب و اقدار كے بكھرنے كاغم،اپنے وطن اپنی مٹی سے بچھڑنے كا دكھ اور ہجرت كادردعیاں ہے۔اس كے علاوہ، نئی اقدار،نئے ملك نئی سرزمین پر زندگی كے نئے سفر كےآغاز میں درپیش مسائل كاحقیقی بیان بھی اس كتاب كی اہم خاصیت ہے۔یہ مصنف كی مكمل خودنوشت تونہیں ہے لیكن ان كی زندگی كے اہم گوشوں كو منور كرتی ملك كے سیاسی ،سماجی ،معاشی ،تہذیبی اور مذہبی حالات كی عكاس ہے۔
इन्तिज़ार हुसैन का जन्म 21 दिसंबर 1925 को मेरठ में हुआ था। मेरठ कॉलेज से बी.ए. किया और पाकिस्तान बनने के बाद वो लाहौर पाकिस्तान चले आए, जहाँ जामिया-ए-पंजाब से उर्दू में एम.ए करने के बाद वे पत्रकारिता के क्षेत्र से जुड़ गए। उनका पहला फ़िक्शन संग्रह "गली कूचे " 1953 में प्रकाशित हुआ था। वो रेडियो में कॉलम भी लिखते थे। उर्दू अफ़्साना निगारी में उनका मक़ाम बहुत बुलंद है और उनके बेशुमार अफ़्साने लोगों में चर्चा का विषय हैं। उपन्यास लेखन में उनका विशेष स्थान है। उनकी किताबों का मुख़्तलिफ़ ज़बानों में तर्जुमा हुआ है। समीरा गिलानी ने उनकी किताब "बस्ती" और "ख़ाली पिंजरा" का फ़ारसी में अनुवाद किया है।
उनको हुकूमत-ए-पाकिस्तान ने सितारा-ए-इम्तियाज़ से नवाज़ा है। इन्तिज़ार हुसैन पाकिस्तान के पहले अदीब हैं जिनका नाम मैन बुकर प्राइज़ के लिए शॉर्ट लिस्ट किया गया था ।
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets