aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "کبیر دوہاولی" سوامی یگلانند کی تصنیف ہے، جس میں کبیر کی زندگی اور انا کے دوہوں سے متعلق اہم معلومات پیش کی گئی ہیں۔ کبیر ایک مسلمان جولاہے کے گھر پیدا ہوئے تھے، اس حقیقت کو بیان کیا گیا ہے، وہ کن پنڈتوں کے شاگرد ہوئے اس کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے، ان کے عقائد ونظریات پر روشنی ڈالی گئی ہے، ان کے شاگردوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، ان کے شاگردوں نے جو ان سے استفادہ کرکے کتابیں لکھیں ان کا تذکرہ کیا گیا ہے، کبیر کی موت پر لاش غائب ہونے کا واقعہ تحریر کیا گیا ہے، کبیر پنتھیوں کی تعداد ذکر کی گئی ہے، کبیر کے دوہے اور ان کا ترجمہ کیا گیا ہے، ترجمہ کی جگہ ارتھ لکھا گیا ہے، ترجمہ میں ہندی کے الفاظ کی کثرت ہے، لیکن ان کے متبادل اردو الفاظ کو بین القوسین میں پیش کیا گیا ہے، کبیر کے دوہوں کا مطالعہ ان کے افکار و نظریات سے بخوبی واقف کراتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free