aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نوجوان شاعر انعام کبیر 22 جون 1997 کو نارنگ منڈی ضلع شیخوپورہ میں پیدا ہوے۔ 2007ء میں نارنگ سے گوجرانوالہ منتقل ہو گئے۔ بی اے تک گوجرانوالہ سے تعلیم حاصل کی۔ ایم اے اور ایم فل اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور سے کیا۔ ایم اے کا مقالہ بہ عنوان "کبیر داس کی شاعری کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ" لکھا جو "کبیر کتھا" کے عنوان سے کتابی شکل میں چھپا۔ ایم فل کا مقالہ بہ عنوان "اردو افسانے میں ہند اسلامی تہذیب (بہ تخصیص: انتظار حسین، نیر مسعود، اسد محمد خان)" لکھا۔ شاعری کا باقاعدہ آغاز 2015 میں کیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets