aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر قراۃ العین حیدر کا تصویری البم" کف گلفروش" ہے۔ جو دو جلدوں میں ہے۔ جس میں کیپشن کے ساتھ سیکڑوں تصویریں موجود ہیں۔ اس البم میں میں مصنفہ نے اپنے افراد خانہ ، عزیز و اقارب کے ساتھ گذرے مختلف لمحات کی یاد گار تصاویر کو یکجا کیاگیا ہے۔ ان تصاویر میں عینی آپا اپنی شخصیت کے متنوع رنگوں کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ ا ن تصاویر میں قرۃ العین حیدرکہیں کسی ادبی محفل کا حصہ تو کہیں افراد خانہ کے ساتھ خوشگوار موڈ میں تو کہیں والدین اور دوست احباب کے ساتھ نجی محفل میں وقت صرف کرتی ہشاش بشاش نظر آرہی ہیں۔ مجموعی طور پر یہ تصنیف قرۃ العین حیدر کی شخصیت کے متفرق عکس کا احاطہ کرتی دلچسپ ہے۔ یہ تصویری البم اردو اکاڈمی دہلی نے شائع کیا ہے۔