aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب "کافکا کے افسانے" جرمن افسانہ نگار یم فرانز کافکا کے افسانوں کا اردو ترجمہ ہے۔ اس مجموعہ میں کافکا کی چھوٹی بڑی بیس تحریریں شامل ہیں، جن کو نیر مسعود صاحب نے ترجمہ کیا ہے، کہانی کے ساتھ نیر مسعود کے اسلوب بیان سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ کافکا کا شمار بیسویں صدی کے بہترین فکشن نگاروں میں کیا جاتا ہے، نئے اردو افسانے پر براہ راست یا بالواسظہ کافکا کا کافی اثر پڑا ہے، کافکا کو ادبیات میں پیچیدہ ترین دماغ کا مالک سمجھا جاتا ہے، اس کی تحریروں میں کئی طرح کی تاویلوں کے جواز موجود ہیں، اس کی تمثیلوں پر تمثیل کا گمان نہیں گزرتا بلکہ اس کا قاری انہونی باتوں کو ایک حقیقت سمجھ کر تسلیم کرلیتا ہے، یہی کافکا کا کمال ہے۔