Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : عدیل زیدی

اشاعت : 002

ناشر : عدیل زیدی

سن اشاعت : 2009

زبان : English, Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 162

معاون : عدیل زیدی

کہاں آگئے ہم
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

زیر نظر "کہاں آگئے ہم" عدیل زیدی کا دوسرا شعری مجموعہ ہے۔ گویا یہ 'چلتے چلتے' 'کہاں آگئے ہم' تک کا شاندار شعری سفر ہے۔ اس مجموعہ میں زیادہ تر غزلیں ہیں، التبہ کچھ جذبات و احساسات سے لبریز نظمیں بھی ہیں۔ کچھ اپنے پہلے مجموعہ کا انتخاب بھی شامل ہے۔ ان کی غزلوں میں مشکل تراکیب کے بجائے مطالب کا بیان سادہ زبان میں ہوتا ہے، یہ ایک کمال ہے۔ کیونکہ عام فہم اور سادہ زبان میں جذبات و احساسات کا بیان قدرے مشکل ہے۔ اس مجموعہ کلام کے شروع میں عدیل زیدی کی شخصیت اور ان کے فن پر کئی ایک تبصرے موجود ہیں، ان کا ایک انٹرویو بھی شامل ہے۔ جس سے ان کی شخصیت اور شاعری کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ افادہ عام کی خاطر انھوں نے اس کتاب کو رومن انگلش میں بھی دیا ہے تاکہ وہ حضرات جو اردو سمجھ سکتے ہیں تاہم پڑھ نہیں سکتے وہ بھی اس کتاب سے مستفید ہو سکیں۔ معلوم ہو کہ عدیل زیدی شمالی امریکہ میں رہنے والے ایسے با شعور شاعر ہیں جن کی شاعری میں سنجیدگی، احساس کی چبھن اور جذبات و تجربات کا تنقیدی مشاہدہ موجود ہے۔ چونکہ وہ اپنے وطن سے دور شمالی امریکہ میں رہائش پذیر ہیں اس لیے ان کی شاعری میں ہجرت، غم روزگار اور وطن سے شناخت ان کی شاعری کا بنیادی وصف قرار دیا جا سکتا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے