aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "کالا پانی: گمنام مجاہدین جنگ آزادی 1857" وسیم احمد سعید کی تصنیف ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے 1857 کی جنگ میں کالا پانی سیلولر جیل میں رکھے گئے ہندوستانی قیدیوں کا تذکرہ ہے۔ اس کتاب کی تصنیف کے لیے مصنف نے جزائر انڈمان نکو بار کا سفر کیا وہاں کے ملازمین سے ملاقات کی اور وہاں کے مقامی باشندوں سے ملاقات کرکے مواد حاصل کیا اور کالا پانی میں رکھے گئے قیدیوں کے حالات بیان کیے ہیں۔ کتاب کے شروع میں جنگ آزادی، جد جہد آزادی اور تحریک آزادی جیسی اصطلاحات پر گفتگو کی ہے۔ کالا پانی کی وجہ تسمیہ، جزیرہ انڈمان نکوبار کی پوری تاریخ بھی بیان کی ہے۔ خیال رہے کہ سیلولر جیل جو کالا پانی کے نام سے معروف ہے جزائر انڈمان و نکوبار میں واقع ایک استعماری جیل تھی۔ ہندوستان کے استعماری عہد میں برطانوی حکومت خصوصاً اپنے سیاسی قیدیوں کو یہاں جلا وطن کرتی تھی۔ ہندوستان کی تحریک آزادی کے دوران میں متعدد معروف تحریکی افراد یہاں قید رہے۔ مجموعی طور پر اس کتاب میں نہایت معلوماتی اور دل چسپ مواد شامل ہے۔ کتاب کے آخر میں چند نایاب تصاویر بھی شامل ہیں۔