aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بھگود گیتا یا شریمد بھگود گیتا ہندو مت کا سب سے مقدس الہامی صحیفہ ہے۔ اٹھارہ ابواب اور سات سو شلوک پر مشتمل یہ کتاب دراصل مہا بھارت کے باب 23 تا 40 کا حصہ ہے۔ یہ در اصل کورو اور پانڈو کے درمیاں میدان جنگ میں کرشن جی اور ارجن کے درمیان جو طویل مکالمہ ہے وہی بھگوت گیتا کا متن ہے۔ سنسکرت کی اس نظم کو ہندو دھرم میں ایک بنیادی صحیفے کا درجہ حاصل ہے لیکن ترجموں کے ذریعے اس کا متن دنیا کے ہر کونے میں پہنچا اور اس کے مداحوں میں بلا تفریقِ مذہب و ملت ہر قوم کے لوگ شامل ہیں۔ گیتا کے دنیا کی ہر معروف زبان میں تراجم ہوچکے ہیں۔ زیر نظر "کلام ربانی" در اصل بھگوت گیتا کا منظوم ترجمہ ہے۔ ترجمہ بالکل لفظی نہیں ہے اور شاید یہ ہو بھی نہیں سکتا تھا کیونکہ سنسکرت کے ایک شلوک کا ایک شعر میں ترجمہ یا تو ناممکن ہے یا بالکل اتفاقی۔ البتہ اس کتاب میں مترجم نے کوشش کی ہے کہ شلوک کے پورے معنی ترجمے میں آجائیں ۔ اس لئے جہاں جہاں ضرورت ہوئی ہے ایک شلوک کو کئی کئی شعروں میں ادا کیا ہے اور اس طرح سنسکرت شلوک کا شاید ہی کوئی خیال یا لفظ چھٹنے پایا ہو۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free