aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"کلمات الشعراء" فارسی کا مشہور تذکرہ ہے۔ اس تذکرہ میں عہد جہانگیر سے لیکر عالمگیر کے زمانے تک کے فارسی شعرا کو جگہ دی گئی ہے۔ اس تذکرہ کے مصنف محمد افضل سرخوش عالمگیر کے عہد میں گزرے ہیں، انہوں نے اپنے اس تذکرہ میں زیادہ تر ایسے شاعروں کا تذکرہ کیا ہے جو ان کے معاصر تھے، اور جن سے وہ خود ملے ہیں، یہی بات اس تذکرہ کی اہمیت میں اضافہ کرتی ہے۔ اس تذکرے کی خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں بیان ہونے والے شعرا کا تعلق ہندوستان سے ہے یا تو وہ یہاں پر پیدا ہوئے ہوں یا یہاں رہنے لگے ہوں یا پھر وہ ہوں تو ایرانی مگر ان کی شہرت اتنی ہو کہ وہ ہندوستان میں بھی مشہور ہوں۔ یہ تذکرہ کافی مفید اور تاریخی معلومات کا ذخیرہ ہے۔ زیر نظر نسخہ کو محمد حسین محوی لکھنوی نے مرتب کیا ہے، مرتب نے اپنے طویل مقدمہ میں تذکرہ کی اہمیت اور مصنف کے حالات پر اہم گفتگو کی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free