aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "کاروان معیشت" لیوہیوبرمین کی کتاب "مینس ورلڈلی گڈس" کا اردو ترجمہ ہے۔ ترجمہ نجم الدین شکیب نے کیا ہے۔ اس کتاب میں جاگیرداری زمانہ سے لیکر ۱۹۳۷ تک کے معاشی حالات کا تاریخی ارتقاء کی روشنی میں جائزہ لیا گیا ہے۔ کتاب دو حصوں پر مشتمل ہے، پہلے حصے میں جاگیرداری نظام کی ابتدا سے لیکر سرمایہ داری نظام کے ابتدا تک کے معاشی حالات کا جائزہ، ان نظاموں کی پیدائش کے اسباب و وجوہات پر روشنی ڈالی گئی ہے، اور ان سے وابستہ تاریخی انقلابات پر بات کی گئی ہے۔ دوسرے حصے میں سرمایہ داری نظام کی پیدائش سے لے کر موجودہ زمانے تک کے معاشی ارتقا سے بحث کی گئی ہے۔ اس حصہ میں اشتراکی نظام اور اس کی خصوصیات کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئی ہے، مزدوروں کو اتحاد کی تعلیم دی گئی ہے، ان کی طاقت کو سمجھایا گیا ہے، صنعت اور نقل حمل کے ذرائع اور انقلابات سے متعلق اہم معلومات کو پیش کیا گیا ہے۔ کتاب معاشی تاریخ سے متعلق اہم معلومات کو پیش کرتی ہے، جس کا مطالعہ مختلف ادوار میں سماجی صورت حال کو بھی واضح کرتا ہے۔