by Friedrich Engels,
Karl Marx
karl marx friedrich engels muntakhab tasaneef
Part-001
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Part-001
زیر نظر کتاب مارکس اور اینگلس کے منتخب مضامین ہیں جو انہوں نے ادھر ادھر لکھے۔ ان کی ساری نگارشات کو جمع کر کے اسی سے ایک منتخب مجموعہ تیار کیا گیا ہے۔ اگر کسی قاری کو اختصار اور جامعیت کے ساتھ مارکسزم کو سمجھنا ہو تو یہ کتاب بہت مفید ہے۔ اگرچہ یہ کتاب چار الگ الگ جلدوں میں ہے لیکن اس میں ان دونوں کی خاص تحریروں کو ہی شامل کیا گیا ہے جن میں ان کی عظیم انقلابی تعلیم کے بنیادی اجزا سمٹ آتے ہیں یعنی مارکسی فلسفہ، سیاسی معاشیات، علمی کمیونزم کا نظریہ اور پرولتاریہ کی طبقاتی جد و جہد کی ترتیب و ترکیب کے اصول و مبادیات۔ کئی جگہ اس میں مارکس کی تصنیف مثلا ’سرمایہ‘ اور ’فطرت کی جدلیات‘ وغیرہ اقتباسات بھی دیے گئے ہیں۔ مارکس کے سوانحی حالات کو جاننے کے لیے لینن کا مضمون ’کارل مارکس‘ بھی دے دیا گیا ہے۔ ان مضامین میں لینن نے مارکسزم کی بڑی عمدگی سے مجموعی جائزہ لیا ہے نیز مارکس اور اینگلس کے خیالات کی تشکیل کا جائزہ لیا ہے۔ مارکس کے اینگلس کے خطوط چوتھی جلد میں پیش کیے گئے ہیں۔ اس کے مترجم ظ انصاری ہیں۔ انگریزی میں انہیں selected works in one volume: karl marx and friedrich engels کے نام سے پڑھا جا سکتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free