aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ابو الحسن علی حسنی ندوی برصغیر کے جید عالم دین تھے۔ زیر نظر کتاب "کاروان مدینہ" حضرت مولانا کی مختلف تقریروں اور سیرت کے مضامین کا مجموعہ ہے۔ کتاب میں شامل تمام تقاریر اور مضامین کا تعلق ذت نبوی صلعم اور آپ کی سیرت پاک ، آپ کی تعلیمات، پیام، آپ کے عطیات و احسانات اور اس کے عالمگیر نتائج و اثرات سے ہے۔ کتاب کے آخر میں ایک تمثیلی نعتیہ مشاعرہ بھی ہے جس میں فارسی اور اردو کے مشہور شعراء نے بارگاہ نبوی میں نذرانہ عقیدت پیش کیا ہے۔