aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب مدن لعل منچندا کی تصنیف کردہ ہے جس میں انہوں نے مختلف قسم کے ادبی و سماجی مضامین کو پیش کیا ہے۔ روایتی ڈھرے سے ہٹ کر لکھی گئی اس کتاب میں انہوں نے جن موضوعات پر قلم اٹھایا ہے ان میں ادبی سیکشن میں یاد ایک رنگین شام، امیر خسرو کا اجتہاد، اردو کی قدیم داستانیں، اردو ادب اور عصری آگہی، انشائیہ نگاری، اردو شاعری میں حب الوطنی کے اثرات، اردو شاعری اور برسات، اردو ڈرامے کا ارتقا جیسے موضوعات شامل ہیں تو وہیں سماجی سیکشن میں باہمی امداد، نئی دلہن نئے مسئلے، شوہر کی قسمیں، یہ غلط فہمیاں، آپ کو آرام کی سخت ضرورت ہے اور آپ کے بچے کو کن کتابوں کی ضرورت ہے شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets