aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "کشمیری زبان اور شاعری" عبد الاحد ساز کی تحریر کردہ تصنیف ہے۔ جس میں کشمیری زبان کے آٓغاز و ارتقا اور کشمیری زبان کی شاعری کے عہد بہ عہد ارتقا پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ یہ کتاب کشمیری تنقید و تاریخ پر ایک ہمہ گیر تصنیف ہے۔ یہ کتاب تین جلدوں پر مشتمل ہے۔ پہلی جلد میں کشمیری زبان اس کے ادب کے عام نظریاتی امور و مسائل مثلا کشمیری زبان کی ابتدا و قدامت، حروف تہجی اور سر، کشمیری زبان کی بعض خصوصیات، عشقیہ شاعری، صوفیانہ شاعری وغیرہ۔۔ دوسری جلد میں ادوار کی تقسیم کرکے شعرا کا تذکرہ پیش کیا گیا ہے۔ تیسری جلد میں یہ سلسلہ کافی تفصیلی ہے، جن شعرا پر بات کی گئی ہے بہت تفصیل سے بات کی گئی ہے۔ اس کتاب میں چند ایسے شعراء کے نام بھی شامل ہے، جو شعراء عام قاری کی نظروں میں نہیں تھے۔ عبد الاحد ساز نے جستجو کر کے ایسے شعرا کے نام بھی زندہ جاوید کردیے. یہی وجہ ہے کہ یہ کتاب کشمیری زبا ن و ادب کی تنقید و تاریخ پر نہایت ہی اہم کتاب ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free