aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "کوے کا خواب اور دوسری کہانیاں" بچوں کے لئے لکھی گئی کہانیوں پر مشتمل ہے، جس میں بائیس کہانیاں ہیں، کہانیاں مختصر اور آسان الفاظ پر مشتمل ہیں، جن میں مزاح بھی بخوبی موجود ہے، اور بچوں کے لئے نصیحت آمیز پہلو بھی پیش کئے گئے ہیں، بری عادتوں کی قباحت کہانیوں میں عیاں کی گئی ہیں، مثلاً "ساری جاتی دیکھے تو آدھی دیجئے بانٹ" میں لالچ کی قباحت بیان کی گئی ہے، کہانی میں بندر لالچ کی وجہ سے سارے باداموں سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے، کہانی "لڑائی کا انجام" میں لڑائی کے نقصان کو واضح کیا گیا ہے، دو لوگوں کی لڑائی میں تیسرا دونوں کو برباد کردیتا ہے، اس حقیقت پر روشنی ڈالی گئی ہے، "کوے کا خواب" اس مجموعہ کی اہم کہانی ہے، جس میں یہ حقیقت بیان کی گئی ہے کہ نقالی سے اصلیت تبدیل نہیں ہوتی، کوا عقاب کی نقالی کرکے اپنے بچوں کو عقاب بنانا چاہتا ہے، لیکن اس کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوتا، کتاب میں موجود کہانیاں بچوں کو ہنساتی بھی ہیں، اور انہیں اچھی عادتوں کی طرف مائل بھی کرتی ہیں۔