aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
چراغ دہلوی جن کا پورا نام خواجہ نصیر الدین محمود چراغ دہلوی ہے۔ سلسلہ عالیہ چشتیہ کے ممتاز صوفی بزرگ ہیں۔ چالیس برس کی عمر میں پیر و مرشد کی تلاش میں نکلے۔ دہلی پہنچ کر نظام الدین اولیاء کے دست پر بیعت کی۔ شیخ و مربی نے اپنے ہونہار مرید کو علوم باطنی سے نوازا اور جب آپ کو شرعی احکام کی سختی کے ساتھ پابندی فرماتے دیکھا تو خلعت خلافت سے نوازا۔ محبوب الہی نے آپ کو چراغ دہلی کے خطاب سے بھی نوازا۔ زیر نظر کتاب "خیر المجالس" آپ کے ہی ملفوظات پر مبنی ہے۔ جن کو مولانا حمید قلندر نے مرتب کیا تھا۔ اور اب ان ملفوظات پر تصحیح، مقدمہ اور تعلیقات کے اضافہ کا کام خلیق احمد نظامی نے انجام دیا ہے، جس سے اس کتاب کی وقعت مزید ہوگئی۔ نیز کتاب کے آخر میں ملفوظات کی تفصیل سے انگریزی تشریح بھی کی گئی ہے۔ کتاب کے مطالعہ سے جہاں چراغ دہلی کے ملفوظات سے مستفید ہونگے وہیں بزرگان دین کے احوال و افعال اور اخلاق سے واقفیت ہوگی۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free