aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام ریاض الحق، ڈاکٹر اور تخلص ریاض ہے۔ ۱۳؍اکتوبر۱۹۴۲ء کو جالندھر میں پیدا ہوئے۔ پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ پروفیسر گورنمنٹ کالج، فیصل آباد کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’پس منظر‘، ’گزرتے وقتوں کی عبادت‘، ’نئی آوازیں‘(مرتب، جدید شاعری) ’رفحان میں ایک شام‘(مرتب)، ’انتخاب روشنی‘(مرتب) ، ’خاک‘۔ ریاض مجید اردو کے علاوہ پنجابی میں بھی شاعری کرتے ہیں۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:361