aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
محمد مجیب کے ڈراموں میں سب سے زیادہ مقبول ڈرامہ خانہ جنگی ہے ۔جو کل ملا کر پانچ پلاٹوں پر مشتمل ہے۔ یہ ایک تاریخی ڈرامہ ہے جس میں ہندوستانی سلطنت کے شہنشاہ شاہ جہاں کی زندگی میں اس کے دوبیٹوں دارا اور اورنگ زیب کے بیچ سلطنت کو حاصل کرنے کی کشمکش دکھائی گئی ہے، جس میں دارا کی ہار ہوتی ہے، اور اورنگ زیب کو باد شاہت حاصل ہوتی ہے، اس ڈرامے کا اصلی مقصد مغلیہ سلطنت میں پیدا ہوئی کشمکش نہیں ہے، بلکہ زندگی کے دو نظریوں ، دو خیالوں ، دو اصولوں کا آپس میں ٹکراؤہے۔ اس ڈرامے میں دو مذہبی نظریہ رکھنے والوں کے درمیان جاری کشاکش کو بھی دکھایا گیا ہے،جہاں ایک نظریہ کے حامی داراشکوہ اور سرمد ہیں وہیں دوسرے نظریہ کو ماننے والے والے اورنگزیب اور ان کے ساتھی ہیں ۔