aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "خاندان لوہارو کے شعراء" حمیدہ سلطان احمد کی تصنیف ہے، کتاب کے شروع میں خاندان لوہارو کا تعارف کرایا گیا ہے، ریاست لوہارو برطانوی راج کے صوبہ پنجاب میں ایک چھوٹی سی نوابی ریاست تھی، لیکن اسکے حکمرانوں کی علم دوستی اور ادب شناسی نے اس کو ہندوستان کی ایک ممتاز اور اہم ریاست بنا دیا تھا۔ مرزا غالب کا اس ریاست سے گہرا تعلق تھا۔ خاندان لوہارو تورانی النسل تھے، نواب قاسم جان ہندوستان میں خاندان لوہارو کی بنیاد ہیں، اس خاندان نے علمی و ادبی خدمات انجام دی ہیں، کتاب میں اس خاندان سے وابستہ شعراء کا تعارف کرایا گیا ہے، جس میں تقریباً اکیس شعرا کا تذکرہ کیا گیا ہے، شعراء کے مختصر تعارف کے ساتھ ان کے کلام پر تفصیلی گفتگو کی گئی ہے، ان کی شاعری کے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ہے، کلام کی خصوصیات مدلل انداز میں بیان کی گئی ہیں، نمونہ کے طور پر کلام کا کچھ حصہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets