aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"خیابان ادب" عظیم الحق جنیدی کی مرتب کردہ کتاب ہے۔ عظیم الحق جنیدی نے اس کتا ب میں میر تقی میر سے لیکر علی سردار جعفری تک کی شاعری کا ایک عمدہ انتخاب پیش کیا ہے، اس کے لیے انھوں نے پہلے تو میر سودا، درد ،آتش، ناسخ، غالب، ذوق، مومن وغیرہ جیسے اردو کے عظیم شعراء کی منتخب غزلیں پیش کی ہیں۔ اس کے بعد منتخب قصائد، مثنویاں، مراثی، رباعیات و قطعات اور آخر میں جدید شاعری کے عنوان سے نظیر، حالی، اکبر الہ آبادی ، چکبست، اقبال، جوش، فیض اور اختر شیرانی وغیرہ کی نظموں کا انتخاب پیش کیا ہے۔