aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اسلام کی تاریخ میں خلافت عباسیہ کی تاریخ سب سے زیادہ مالامال ہے ۔ خلافت راشدہ کے بعد ایک بڑ ی سلطنت خلافت بنو امیہ کے طور پر قائم ہوتی ہے ۔ اس کے زوال کے بعد 132ہجری میں خاندان عباسیہ کے دو بھائی ’ السفاح ‘ اور ’ ابو جعفر المنصور ‘ خلافت عباسیہ قائم کرتے ہیں ۔ جس کا رقبہ ایشا ، یو ر وپ اور افریقہ تک پھیلا ہوا ہوتا ہے ۔ اس کا پہلا دور 132ھ سے 247ھ تک ہوتا ہے ۔ قاضی اطہر مبارک پور ی نے اسی دور کو اپنی اس عظیم کتاب میں رقم کرتے ہیں ۔لیکن اس میں بھی مخصوص’’ خلافت عباسیہ اور ہندوستان ‘‘ کو ہی مرکز میں رکھتے ہیں ۔اس ایک سو پندرہ سالہ دور خلافت میں جنگ ، فتوحات ، اہم واقعات و حادثات ، ملکی و شہری انتظامات ، عرب و ہندوستان کے درمیان تجارتی تعلقات ، ہندی علوم و فنو ن، اسلامی علوم و فنون کے بارے میں مفصل و مستند معلومات پیش کی گئی ہیں ۔ساتھ ہی ہندوستان کے مسلموں اور غیر مسلموں کے عالم اسلام سے علمی، فکر ی و تجارتی روداد کا ذکر بھی ہے ۔ تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ کتاب مستندہے اور نہایت مفید بھی ۔