aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر فورٹ ولیم کالج کے شعبہ تالیف و ترجمہ میں حفیظ الدین احمد کی تالیف کردہ کتاب"خرد و افروز" ہے۔جو سنسکرت کی مشہور پنچ تنتر جس کا عربی ترجمہ "کلیہ دمنہ" کے نام سے ہوا، کا جذوی خلاصہ ہے۔ جس میں جانوروں کی زبانی آداب معاشرت ،تدبیر منزل اور دنیا میں اچھے سے زندگی گذارنے کی قوانین بتائے گئے ہیں۔اس کتاب کا دنیا کی تمام اہم زبانوں میں ترجمہ ہوچکا ہے۔جس کا مطالعہ انسانی زندگی کی تمام شعبوں میں مکمل اثر انداز ہوتا ہے۔ یہ کتاب تقریبا سولہ ابواب ہر مشتمل ایک ضخیم کتاب ہے جو دوجلدوں میں مرتب کی گئی ہے۔ زیر نظر جلد دوم ہے۔ یہ جلد مجلس ترقی ادب، لاہور کی طرف سے شائع ہوئی ہے جس کو مشتاق حسین نے مرتب کیا ہے۔