aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مہیش چندر نقش ؔمیرٹھ کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئے ۔ یہیں ان کی تعلیم و تربیت ہوئی ۔نقش ؔ دہلی ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں ٹریفک انسپکٹر تھے ۔ آل انڈیا ریڈیو کے کئی ممتاز زاور مشہو رگلوکاروں نے ان کی غزلوں کو اپنی آواز دی ۔ شاعری میں باقاعدہ جناب رام کرشن مظطرؔ کے شاگرد تھے ،حضرت بسمل سعیدی سے بھی مشورہ سخن کیا کرتے تھے ۔مشاعروں سے دور رہے ۔ خرام ،انداز اور درپن ان کے شعری مجموعے ہیں ۔قطعات اور غزلوں میں ان کاانفرادی رنگ جھلکتا ہے ۔ 1980میں دہلی میں انتقال ہوا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets