aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
فیض احمد فیض ایک ترقی پسند نظریات کے ہمنوا انقلابی شاعر تھے۔ انھوں نے اپنی شاعری میں انسان پر انسان کے جبر کے خلاف آواز اٹھائی، لوگوں کی مخالفتوں کا سامنا کیا۔ قید وبند کی صعوبتیں جھیلیں۔ ان کی شاعری اپنے دور کے سیاسی، سماجی اور معاشرتی حالات کا واضح عکس ہے۔ فیض کے حالات اور شاعری پر کافی کچھ کام ہوا ہے، جس میں ہمیشہ نئے نئے پہلو سامنے آتے رہے ہیں۔ زیر نظر تصنیف میں بھی فیض احمد فیض کے حالات زندگی کے علاوہ ان کے کلام کے مختلف پہلووں پر کچھ اہم مضامین ہیں، جو کئی بڑے قلم کاروں اور فیض شناسوں نے انجام دئے ہیں۔ اس لئے ان مضامین میں فیض اور ان کی شاعری کے تعلق سے یقینا کچھ نیا ضرور ملے گا۔
Read the author's other books here.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets