aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"خمخانہ جاوید" لالہ سری رام کا مرتب کردہ تذکرہ ہے۔ یہ تذکرہ اس لئے خاص اہمیت رکھتا ہے کہ اس تذکرے میں اس سے پہلے کے تمام ادبی اور تحقیقی سرمائے کو یکجا کردیا گیا ہے۔ خمخانہ جاوید کی تصنیف کا آغاز ۱۹۹۱ کے قریب ہوا۔ اس کی پہلی جلد ۱۹۰۸ میں، دوسری جلد ۱۹۱۱ میں، تیسری ۱۹۸۷ جبکہ چھوٹھی جلد ۱۹۲۶ میں شائع ہوئی۔ پانچویں جلد زیر تدوین تھی کہ لالہ سری رام کا انتقال ہوگیا۔ ان کی وفات کے بعد اس کلام کو پنڈت برج موہن دتاتریا کیفی نے جاری رکھا۔ چنانچہ اس کی پانچویں جلد پنڈت برج موہن کی ترتیب و تدوین میں ۱۹۴۰ میں شائع ہوئی۔ اس جلد کی اشاعت کے بعد بھی تذکرہ نامکمل رہا، کیونکہ جلد پنجم 'ع' حروف تہجی پر ختم ہوجاتی ہے۔ اس لئے مابقیہ مواد بہت تلاش و جستجو کے بعد خورشید احمد نے جلد ششم کی صورت میں شائع کیا۔ اس طرح یہ ایک ضخیم تذکرہ بن گیا۔ یہ ماضی و حال کے شعرائے اردو کا مکمل تذکرہ ہے، جس کا نام "تذکرہ ہزار داستان" اور تاریخی نام "خمخانہ جاوید" ہے۔ زیر نظر جلد ششم ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets