aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب سیرت نبوی کے مختلف پہلووں پرروشنی ڈالنے والے معروف و مقبول آٹھ خطبوں پر مشتمل ہے۔ جنہیں ہر طبقہ میں ذوق و شوق اور عقیدت کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ یہ کتاب کا تیسرا ایڈیشن ہے اور نظر ثانی کے بعد شائع کیا گیا ہے، لہٰذا اس میں کتابت کی غلطیاں نہیں ہیں۔ پوری کتاب میں الگ الگ عنوانات پر سیرت نبی صلعم پر یہ خطبات انتہائی جامع اور موثر ہیں۔ بعض مقامات پر نبی آخر الزماں کی سیرتوں کا موازنہ دیگر انبیاء کرام سے کیا گیا ہے جس کا مقصد غیر مذاہب کو جواب دینا ہے۔ یہ آٹھوں خطبے مدراس میں بزبان اردو دیئے گئے تھے۔ یہ تمام خطبے نہایت ہی اہمیت کے حامل اور عظیم پیغام لئے ہوئے ہیں۔ یقیناً اس کتاب کا مطالعہ کرنے سے زندگی گزارنے کے طریقے اور مقصد سے واقفیت ملے گی۔