aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
غالب کی دیگر نامہ نگاروں کے مقابلہ میں امتیازی شان یہ ہے کہ وہ اپنے خطوط میں بے تکلفانہ زبان کا استعمال کرتے ہیں۔ خط کو پڑھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا سامنے بیٹھ کر بات کر رہے ہوں۔ طنز و ظرافت ان کا خاصہ ہے اس لئے وہ اپنے خطوط میں جا بجا ظرافت کا پہلو نکال ہی لیتے ہیں۔ غالب کے خطوط اردو ادب میں ایک طرز نو کا باب کھولتے ہیں اور اپنے مکتوب الیہ کو اپنے دل کا حال صاف صاف بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مکتوبات غالب ادب عالیہ کا ایک بہترین نمونہ ہیں۔ اسی لئے خطوط غالب کو کئی لوگوں نے مرتب کیا ہے۔ زیر نظر مکاتیب کو مہیش پرشاد نے مختلف ماخذوں سے جمع کرکے ترتیب دیا ہے۔ مرتب نے غالب کے دونوں مجموعوں عود ہندی اور اردوئے معلی کے مختلف ایڈیشنوں کو سامنے رکھ کر درست متن تک نہ صرف رسائی حاصل کی بلکہ تاریخی سلسلے کا بھی سختی سے اہتمام کیا ہے۔ نیز ان دونوں مجموعوں کے علاوہ بھی کچھ خظوط تلاش کرکے بیش قیمت اضافہ کیا ہے۔ مرتب نے ان خطوط کو تین جلدوں میں شائع کیا ہے۔ زیر نظر جلد اول ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets