aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام وضاحت نسیم۔ ۱۷؍جون ۱۹۵۶ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔اردو ادب میں ایم اے کرنے کے بعد انھوں نے حبیب بینک سے اپنی ملازمت کا آغاز کیا۔ انھوں نے آئی بی بی (پارٹ ون) بینکنگ سے متعلق کورسز اور بزنس کمیونیکیشن میں سرٹیفکیٹ کورس بھی کیا۔ وضاحت نسیم نے جاپانی زبان بھی سیکھی۔ انھوں نے یہ زبان جاپانی کونسلیٹ میں پاکستانی طلبہ کو سکھائی۔ ریڈیو پاکستان کی عالمی سروس، کراچی میں بھی انھوں نے بحیثیت براڈ کاسٹر کام کیا۔ یہ کراچی میں سکونت پذیر ہیں۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’خواب دریچے‘، ’اندھی گلی میں شام‘،۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:426
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets