aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خواجہ احمد عباس کی شخصیت بین الاقوامی سطح پر شہرت کی حامل ہے جو اُردو، ہندی اور انگریزی تینوں زبانوں میں یکساں مہارت رکھتے تھے۔ خواجہ صاحب ایک مستند اوراعلیٰ درجے کے جرنلسٹ،کالم نگار،فلم میکر، فلم ڈائریکٹر، فلم پروڈیوسر،ممتازافسانہ نگار، ناول نگار، ڈرامہ نگار،سوانح نگار اورمضمون نگار تھے، خواجہ احمد عباس وہ شخصیت ہیں جنھوں نے مشہور فلم ادا کار’امیتابھ بچن ‘ کو پہلی باراپنی فلم ’سات ہندوستانی ‘میں موقع دے کر فلمی دُنیا کو ایک انمول ہیرے سے متعارف کرایا تھا۔ خواجہ صاحب ایک سچے نیشنلسٹ،ترقی پسنداور پختہ فکر ادیب تھے جو فلمی دُنیا میں ’ماموں جان ‘کے نام سے جانے جاتے تھے۔ اُنھوں نے اُردو ہندی اور انگریزی میں 74 کتابیں لکھی ہیں، جن میں 11 افسانوی مجموعہ، متعدد ناول،ڈرامے اور مضامین۔ ایک خودنوشت انگریزی میں "i am not an island" ایک سفر نامہ ’مسافر کی ڈائری ‘اور دیگر کچھ تصانیف شامل ہیں۔ زیر نظر کتاب "خواجہ احمد عباس :افکار، گفتار، کردار" راج نرائن راز کی ترتیب کردہ کتاب ہے اس کتاب میں مشاہیر ادب کی تحریریں شامل ہیں اور خواجہ احمد عباس کے شخصی اور فنی زاویوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔
Read the author's other books here.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets