aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خواجہ احمد عباس ،ترقی پسند دور کے ایک اہم افسانہ نگار ہیں۔جن کےبارے میں یہی خیال کیا جا تا ہے کہ وہ کمیونسٹ تھے لیکن ان کے افسانے اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ اس ترقی پسند گروہ سے تعلق رکھتے تھے جو نہ کبھی کمیونسٹ بنے اور نہ کبھی کمیونسٹ مخالف۔ وہ عوام کی معیار زندگی کو بڑھانے اور قومی یکجہتی کے سچے مبلغ تھے۔ زیر نظر کتاب میں مرتب رام لعل صاحب نے خواجہ احمد عباس کے ایسے منتخبہ افسانوں کو یکجا کیا ہے۔ جن کے مطالعہ سے ان کے افسانوی فن کا مجموعی تاثر واضح ہوجائے گا۔ اس انتخاب میں "ابابیل، روپے آنے پائی،واپسی کا ٹکٹ،آئینہ خانے میں،اجنتا ،دیوالی کے تین دیئے،بنارس کا ٹھگ،ماں کا دل،میری موت،بارہ گھنٹے ،شکر اللہ وغیرہ کل سترہ افسانے شامل ہیں۔ان افسانوں کے مکالمے اس قدر پر اثر ہیں کہ قاری کو خود پڑھوالیتے ہیں۔