aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس مجموعہ میں شامل تمام مقالات ۱۹۸۴ میں ایوان غالب میں ہونے والے سمینار میں پڑھے جا چکے ہیں۔ یہ سمینار خواجہ حسن نظامی کی حیات و کمالات کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہوا تھا۔ افادیت کے پیش نظر مجموعے کی شکل دے دی گئی ہے۔ خواجہ حسن نظامی کی خصوصیات بے شمار ہیں، ان کی زبان اور موضوعات عوام اور خواص دونوں کے لئے ہوتے ہیں۔ ان کا نثری کلام روزمرہ اور عام بول چال سے بہت قریب ہونے کےساتھ ہی ایک مخصوص اسلوب بھی لئے ہوئے ہوتا ہے جیسا کہ اس مجموعے کے پڑھنے سے مترشح ہوتا ہے۔ مجموعے کی ابتدا ان کے تعارف سے ہوئی ہے اور پھر وہ مقالات دیئے گئے ہیں جو سمینار میں پیش کئے گئے تھے۔ اس مجموعے میں خواجہ صاحب کی زندگی کے علمی کمالات کے علاوہ دیگر عادات و اطوار کے بارے میں بھی تذکرہ ہے۔
Read the author's other books here.
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free