aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شیکسپئر کے مشہور ڈراموں میں سے ایک ڈرامہ’’ کنگ لیئر ‘‘ہے ۔ اس میں ایک بادشاہ اوراس کی تین بیٹیوں کی کہانی ہے ۔ جس میں بادشاہ کی شرط ہوتی ہے کہ جو بیٹی زیادہ محبت کر تی ہے اسی کوسلطنت دی جائے گی ۔ بادشاہ کی دوبڑی بیٹیاں شادی شدہ ہوتی ہیں تو وہ دونوں زبانی تعریف سے باپ کو خوش کر دیتی ہیں جبکہ حقیقی محبت کرنے والی چھوٹی بیٹی کہتی ہے کہ ہم بس آپ سے اتنی ہی محبت کر تے ہیں جتنی کر نی چاہیے ۔ الغرض بادشاہ دونوں بیٹیوں کے رحم و کر م پر رہتا ہے جس میں ان کو دھوکہ ملتا ہے اور چھوٹی بیٹی ہی بعد میں بادشاہ کو سنبھالتی ہے لیکن اس کی موت کے بعد بادشاہ کی حالت پھر خراب ہوجاتی ہے ۔اس کتاب کے مقدمہ میں لکھا گیا ہے کہ ’’ لیئر کے کردار میں ایک نہایت طاقتور روح ایک کمزور عقل کے ساتھ وابستہ ہے ۔ ذہنی طور پر بچہ ہے لیکن اپنے جذبات کی شوریدگی میں شیکسپیئر کے کسی اور کردار سے کم نہیں ہے ۔اس کی شخصیت کے مختلف پہلو آب و توانائی میں ہم آہنگ نہیں ہیں اس لیے اس میں وحشت جنم لیتی ہے جو اس کی دیوانگی کاسبب ہے ۔‘‘ الغرض اعلیٰ ادبی ذوق رکھنے والو ں کے لیے یہ ڈرامہ سوہان ِ روح ہے ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets