aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
قدامہ بن جعفر عربی زبان و ادب میں کسی تعارف کا محتاج نہیں، بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہوگا کہ عربی زبان و ادب اور بالخصوص نقد شعر میں لازوال شہرت و اہمیت کا مالک ہے۔ حالانکہ اس نے ادب اور ادبی تنقید پر کئی کتابیں تحریر کیں لیکن ان میں سے صرف دو کا ہی پتہ ملتا ہے۔ اول نقد الشعر اور دوسری یہ کتاب الخراج۔ اسی موخر الذکر کتاب کا ترجمہ یہ کتاب ہے جسے سید ابوالخیر مودودی نے اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ کتاب میں کل سات ابواب ہیں جو الگ الگ علاقوں کے بیان میں ہیں۔ ان علاقوںیں بغداد، بصرہ، حلوان، ہمدان، آذربائجان، موصل، رقہ، بحر روم وغیرہ جیسے علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں۔م جانے والے راستوں پر بھی قدامہ نے تفصیل سے لکھا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں اس نے بغداد کو مرکز میں رکھا ہے اور سارے راستوں کے روٹس بغداد سے ہی طے کیے تھے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets