aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"کتاب العروج" راشد شاز کی تصنیف ہے۔ جسے تہذیب قرآنی کا ایک چشم کشا تذکرہ کہیں تو بے جا نہ ہوگا،اس کتاب میں ایک ایسی تاریخ رقم کی گئی ہے جو نزول قرآن کے بعد تہذیب کے جملہ ابعاد کو متصور کرتی ہے۔جس میں عہد بہ عہد مختلف وثیقہ ہائے جات اور تاریخی حوالوں کےذریعہ یہ دکھایا ہے کہ کس طرح مسلمانوں نے اپنے طرز فکر اور قرآن مجید کی پیروی کرتے ہوئے اقوام عالم پر حکومت کی۔اس تاریخی کتاب کا مطالعہ نئی ابتدا ،ازسر نو اپنا محاسبہ و محاکمہ کرنے کے لیے ضروری ہے۔