aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب کے مصنف عبد الستار دلوی ہیں، یہ ان کی کوئی باقاعدہ مبسوط تصنیف نہیں ہے، یہ اصلاً ان کا ایک توسیعی خطبہ ہے جو انہوں نے کسی زمانے میں پیش کیا تھا۔ یہ کتاب اس اعتبار سے بہت اہم ہے کہ اس میں مہاراشٹر جیسی دور دراز کی ریاست میں بسے علاقہ کونکن کے مسلمانوں کی ان خدمات کا جائزہ لیتی ہے جو انہیں نے اردو کے سیاق میں سر انجام دیں۔ اس میں کونکن میں اردو کا لسانی و تاریخی پس منظر، کونکنی اور اردو کے دو لسانی پہلو جیسے موضوعات کے ساتھ ساتھ کونکن میں جن تاریخی شخصیات کا ذکر ہے وہ عموماً اردو دنیا کی ادبی مین اسٹریم میں کم معلوم کے زمرے میں شمار ہیں۔ اس لحاظ سے اس کتاب کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اسے اردو کے سرکردہ محقق دلوی صاحب نے مرتب کیا ہے جس میں انہوں نے اردو کے قدیم تاریخی کا مآخذ کا بھی استعمال کیا ہے۔ اردو ادب کی علاقائی تاریخ کے سیاق میں یہ ایک اہم تصنیف ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free