aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر عبد السلام صدیقی ہیں جنہوں نے اس میں کرشن چندر کے ناولوں کا سماجی ثقافت کے تناظر میں جائزہ لیا ہے۔ کرشن چندر کو ترقی پسند تخلیق کاروں کے زمرے میں رکھا جاتا۔ ان کے بارے میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی نثر میں شاعرانہ نثر سے بھی کام لیا ہے۔ ان کی تخلیقات کا ایک وافر حصہ کشمیر کی سرزمین ہے۔ کرشن چندر کے ناولوں کی فہم و تفہیم میں عبد السلام کی یہ کتاب ممد و معاون ہے جس میں ان کے ناولوں کے سیاسی پہلو، آزادی سے قبل اور بعد میں ان کے ناولوں میں ہونے والا تغیر، ان کے ناولوں کا پلاٹ اور موضوع، کردار نگاری، طبقاتی، ارتقائی اور مثالی کردار، ناولوں کی تہذیبی فضا، مکالمے اور زبان، کرشن چندر کا اسلوب اور اردو فکشن میں ان کے مقام کا تعین کیا گیا ہے۔کرشن چندر پر تحقیق کرنے والوں کے لیے یہ کتاب رہنما ہو سکتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free