aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کرشن چندر اردو کے نامور افسانہ نگار تھے۔ ان کی پیدائش 23 نومبر 1914ء کو وزیر آباد، ضلع گجرانوالہ، پنجاب (موجودہ پاکستان) میں ہوئی تھی۔ ان کے والد گوری شنکر چوپڑا میڈیکل افسر تھے۔ کرشن چندر کی تعلیم کا آغاز اردو اور فارسی سے ہوا تھا۔ اس وجہ سے اردو پر ان کی گرفت کافی اچھی تھی۔ انہوں نے 1929ء میں ہائی اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ اس کے بعد 1935ء میں انگریزی سے ایم۔ اے۔ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے قانون کی پڑھائی بھی کی تھی۔کرشن چندر اردو افسانہ نگاری کے ایک عہد تھے، انھوں نے اتنا لکھا کہ زود نویسی میں ان کا کوئی مقابلہ نہ کر سکا ،کرشن چندر بلا کا تخلیقی ذہن رکھتے تھے،زیر نظر کتاب کرشن چندر کی شخصیت اور فن کے تمام پہلوؤں کو محیط ہے،اس کتاب میں کرشن چندر کے بچپن سے لیکر ،موت تک کے احوال ذکر کئے گئے ہیں ،جس میں ان کا ناک نقشہ، خوراک، لباس، مے نوشی، منکسر المزاجی اور خوش مذاقی وغیرہ جیسی بہت سی باتوں کا تذکرہ ہے، اس کے علاوہ کرشن چندر کے فن پر بحث کرتے ہوئے، اسلوب نگاری، رومانی حقیقت نگاری، کردار نگاری، طنز ومزاح اور ناول نگاری وغیرہ کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets