aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ ناول کرشن چندر کے کئی اور ناولوں طرح رومانی فضا سے پر ہے۔ پہلے یہ ناول ’ہونولولو کا راجکمار‘ کے نام سے ہی شائع ہوا تھا لیکن دو سال جب یہ دوبارہ شائع ہوا تو اس کا نام بدل کر ’بہروپیا‘ کر دیا گیا تھا۔ حالانکہ دونوں ہی ناموں میں کوئی قباحت نہیں تھی اور یہ دونوں ہی ناول کے مرکزی موضوع کی ترسیل میں معاون ہیں۔ ناول کا مرکزی عنوان عام طور پر ہندی فلموں جیسا ہے جس میں ایک جانب ایک نو دولتیا سیٹھ ہے جس نے دولت تو ڈھیر ساری کمالی ہے لیکن سماجی طور طریقے ، رہن سہن اور اعلی تعلیمی لیاقت یہ وہ خوبیاں تھیں جو اس میں ندارد تھیں۔ اسی لیے جب اس کی لڑکی کو ایک سیٹھ کے مقابلے میں کم امیر آدمی کے لڑکے سے عشق ہو جاتا ہے تو وہ اسے کسی بھی طرح منظور کرنے پر تیار نہیں۔ بحالت مجبوری اس لڑکے کو ایک بہروپیے کی شکل میں ہونولولو کا راجکمار بننا پڑتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets