aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
منشی مہاراج برق کی ولادت جولائی 1884 کو دہلی کے ایک کائستھ گھرانے میں ہوئی ۔ ان کے آباواجداد کا قدیم وطن سنکٹ ضلع ایٹہ اترپردیش تھا ۔ خاندان کے مورث اعلی رائے جگ روپ بہادر ایٹہ کے ممتاز بزرگوں میں شمار ہوتے تھے ۔ اور ان کے بزرگ جو کئی پشتوں سے دہلی میں سکونت پذیر تھے مغل دور میں کئی اعلی عہدوں پر فائز رہے ۔ ان کے والد منشی ہرنرائن داس حسرت ایک خوش فکر شاعر تھے اور نانا دولت رام عبرت صاحب دیوان شاعر تھے اور استاد ذوق کے شاگردوں میں سے تھے ۔ برق حضرت آغا شاعر قزلباش سے اصلاح لیا کرتے تھے ۔
’’کرشن درپن ‘‘ ’’مطلع انوار ‘‘ اور ’’حرف ناتمام‘‘ ان کے شعری مجموعے ہیں ۔ شاعری کے علاوہ ابتدا میں انہوں نے ڈرامے بھی لکھے جن میں سے ’کرشن اوتار‘ اور ’ساوتری‘ کئی مرتبہ اسٹیج بھی کئے گئے ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets